ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیدر میں 79افراد کو دھوکہ دے کر 40لاکھ روپئے لوٹنے والا شخص گرفتار

بیدر میں 79افراد کو دھوکہ دے کر 40لاکھ روپئے لوٹنے والا شخص گرفتار

Sat, 22 Jun 2024 18:06:56    S.O. News Service

بیدر، 22/ جون (ایس او نیوز /راست ) بیدر پولیس نے شہر کے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو اپنے آپ کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ملازم بتاکر 79افرادکو ان کے بینک اکاؤنٹ ہولڈرس ہونے کی جانچ کرنے بہانہ سے 40لاکھ روپئے لوٹ لئے۔ یہ شخص شیو پرساد شنکر اپا مڈگی کے ایچ بی کالونی بیدر کا ساکن ہے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے چھ موبائیل فونس، 45سم کارڈس اور نقد 12,000روپئے ضبط کرلئے۔

واضح رہے کہ مذکورہ بالا ملزم کی دھوکہ دہی کا شکار بسواکلیان کا ساکن شخص سنگ اپا نے ملزم کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ سنگ اپا کو 75,000روپیوں کا دھوکہ دیا گیا تھا۔ مڈبی پولیس نے اس کی شکایت درج کی تھی۔ سائیبر پولیس کی مدد سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سرکاری ملازمین کے موبائیل نمبرس انٹرنیٹ پر تحقیق کرکے حاصل کرلیتا تھا۔ پھر وہ ان موبائیل نمبروں پر متعلقہ افراد کو کال کیا کرتا تھا اوراپنے آپ کو بینک کا ملازم بتایا کرتا تھا۔ وہ بینک اکاؤنٹ ہولڈرس سے کہا کرتا تھا کہ کہ وہ اپنے موبائیل فونس پر یو پی آئی پیمینٹUPI PAYMENTکی حد مقرر کرلیں پھر چند اقدامات کے بعد وہ متاثرین کو مختلف زیورات کی دوکانوں اور موبائیل شاپس کو یو پی آئی کے ذریعہ رقم منتقل کرنے اور بعد ازاں منتقل کردہ رقم کی تفصیلات اسکرین شاٹ کے ذریعہ اسے روانہ کرنے کے لئے کہا کرتا تھا۔ پھر وہ دوکان مالکان کو یہ اسکرین ژاٹس دکھا کر زیورات و موبائیل فونس خرید لیا کرتا تھا۔ پھر بعد ازاں ان زیوارات اور موبائیل فونس کو آن لائین مارکیٹ جیسے OLXپر فروخت کردیا کرتا تھا۔

پولیس بیان کے بموجب ملزم کمپیوٹر اپلیکیشنس کا گریجویٹ ہے اور وہ بنگلور میں ایک کال سنٹر پر کچھ دنوں تک کام کرتا رہا تھا۔ وہان بھی اس نے لوگوں کو 4.5لاکھ روپیوں کا دھوکہ دیا تھا۔


Share: